کراچی (اسٹاف رپورٹر): چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کا سخت نوٹس لے لیا۔
کیماڑی میں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، ڈھائی کلو چرس برآمد
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق، چیف سیکریٹری نے واٹر بورڈ کے متعلقہ انجینئر کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، آصف حیدر شاہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ گندے پانی کے اخراج کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
چیف سیکریٹری سندھ نے اہم شاہراہ پر گندے پانی کی موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تکلیف دینے والی کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق، چیف سیکریٹری نے واضح ہدایت دی ہے کہ مسئلہ فوری طور پر حل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
