کراچی (اسٹاف رپورٹر): ضلع کیماڑی کی تھانہ جیکسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
رینجرز اور واٹر کارپوریشن کا ناظم آباد میں پانی چوری کے خلاف کامیاب آپریشن، آٹھ غیر قانونی کنکشن منقطع
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت حضرت بلال کے نام سے ہوئی، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کا نام ارباز خان بتایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2420 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر خوشی محمد کی سربراہی میں انجام دی گئی۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ فرار ملزم کو بھی جلد گرفتار کیا جا سکے۔