رینجرز اور واٹر کارپوریشن کا ناظم آباد میں پانی چوری کے خلاف کامیاب آپریشن، آٹھ غیر قانونی کنکشن منقطع

کراچی (اسٹاف رپورٹر): چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے رینجرز کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ ناظم آباد کا دورہ کیا، جہاں پانی چوری کے خاتمے اور منصفانہ فراہمی کے لیے جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پاکستان آرمی نے برطانیہ میں بین الاقوامی فوجی مشق ’’کیمبرین پیٹرول 2025‘‘ میں گولڈ میڈل جیت لیا

دورے کے دوران صدر سائٹ ایسوسی ایشن احمد عظیم اور سلیم بارک بھی موجود تھے۔ سی او او واٹر کارپوریشن نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو آپریشن کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی۔

انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ رینجرز نے آپریشن کی کامیابی میں کلیدی اور مثالی کردار ادا کیا جبکہ اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن نے بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشترکہ کارروائی کے دوران آٹھ غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے، جس کے نتیجے میں پانی چوری میں ملوث ایک منظم نیٹ ورک بے نقاب ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی چوری شہر میں قلتِ آب کی بڑی وجہ ہے اور اس غیر قانونی عمل سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سی او او واٹر کارپوریشن نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے واضح احکامات کے مطابق پانی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پانی چوروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

دوسری جانب سائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے رینجرز اور واٹر کارپوریشن کی کارروائیوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات شہر کے مفاد میں نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پانی چوری کے خلاف یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کراچی کے عوام کو منصفانہ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 10 13 at 6.46.15 PM WhatsApp Image 2025 10 13 at 6.46.16 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 13 at 6.46.16 PM 2

63 / 100 SEO Score

One thought on “رینجرز اور واٹر کارپوریشن کا ناظم آباد میں پانی چوری کے خلاف کامیاب آپریشن، آٹھ غیر قانونی کنکشن منقطع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!