کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے کومبنگ و سرچ آپریشنز، 90 سے زائد افراد کی چیکنگ، 2 گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ گزشتہ رات مختلف علاقوں میں گھروں اور ہوٹلز پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں۔

کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ

ترجمان کے مطابق آپریشن میں ایس ڈی پی او بغدادی، ایس ایچ او بغدادی اور کھارادر بمعہ اہلکار شریک ہوئے۔ دورانِ کارروائی ہاٹ اسپاٹ پوائنٹس پر اسنیپ چیکنگ بھی کی گئی اور مشتبہ افراد کو تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا۔

پولیس نے مشتبہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بھی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی۔ آپریشن کے دوران 90 سے زائد افراد کو چیک کیا گیا جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کومبنگ و سرچ آپریشنز کا مقصد علاقے میں امن و امان قائم رکھنا اور پولیس کی رٹ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے کومبنگ و سرچ آپریشنز، 90 سے زائد افراد کی چیکنگ، 2 گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!