کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی جلد تکمیل سے شہر کی رونقوں میں اضافہ ہوگا۔

قوم کے محسن، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی چوتھی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز اور یو سی چیئرمینز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر سید نجمی عالم بھی شریک تھے۔

پی ٹی آئی کے وفد نے ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی اور اینٹی کرپشن کے اقدامات کی وجہ سے درپیش مسائل سے وزیر بلدیات کو آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے عوامی بہبود کے کام متاثر ہورہے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت منتخب نمائندوں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کرکے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے اور شہر قائد کو امن و ترقی کا مرکز بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ملاقات کے آخر میں وفد نے صوبائی وزیر کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا اور روایتی اجرک پہنائی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!