اب لرنر ڈرائیونگ لائسنس آپ کی دہلیز پر، سندھ پولیس کی جانب سے موبائل وین سروس کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ کے وژن اور آئی جی سندھ کی خصوصی ہدایات پر عوامی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی جانب سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے دو موبائل وینز کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ وار شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلع کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 28 ملزمان گرفتار

ترجمان کے مطابق اب تک ستمبر میں 4,449، اکتوبر میں 2,089 اور مجموعی طور پر 98,983 لرنر لائسنس موبائل وینز کے ذریعے جاری کیے جا چکے ہیں۔

عوام کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ:

  • لرنر موٹر سائیکل لائسنس کی فیس صرف 215 روپے ہے۔

  • کار و موٹر سائیکل کا مشترکہ لرنر لائسنس 315 روپے میں جاری کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی شخص ان مقررہ فیس کے علاوہ رقم طلب کرے تو شہری فوری شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

  • آئی جی سندھ شکایتی نمبر: 1715

  • ڈرائیونگ لائسنس برانچ واٹس ایپ نمبر (صرف میسج کے ذریعے): 03700906774

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے کہا کہ موبائل وینز کا مقصد عوام کو دہلیز پر سہولت فراہم کرنا ہے اور یہ سروس شہر بھر میں جاری رہے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “اب لرنر ڈرائیونگ لائسنس آپ کی دہلیز پر، سندھ پولیس کی جانب سے موبائل وین سروس کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!