کراچی (کرائم رپورٹر) ضلع کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار افراد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 1، منشیات فروشی میں ملوث 2، ایک مفرور، جوا و سٹہ میں ملوث 13 اور دیگر جرائم میں ملوث 11 ملزمان شامل ہیں۔
پولیس نے کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1 پستول، 60 گرام آئس، 4 کلو گٹکا ماوا اور ایک مسروقہ مزدا گاڑی بھی برآمد کی۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
میڈیا سیل کیماڑی پولیس کے مطابق ضلع میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

