اخبار فروش محنت کش ہیں، سندھ حکومت مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے گی: سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محنت کشوں کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ سندھ حکومت ہیلتھ کارڈ اور ہیلتھ انشورنس کے بجائے تمام بڑے اسپتالوں کو سالانہ اربوں روپے کی گرانٹس اسی مقصد کے لیے فراہم کرتی ہے تاکہ ضرورت مند افراد کو مفت علاج میسر آسکے۔

چکلالہ: شہداء کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت، دہشتگردی کے خلاف عزم دہرا دیا گیا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن سندھ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی سربراہی سرپرست اعلیٰ و صدر کراچی اقبال نون نے کی جبکہ دیگر اراکین میں عامر افضال شاہ، عبدالخالق، ایوب میر، عمران خانزادہ، نصیر خاور، فیاض احمد، عبدالحمید ڈاڈا، چوہدری نذیر احمد، نثار احمد، مشتاق میمن اور خرم مشتاق شامل تھے۔

وفد نے صوبائی وزیر کو وزارت محنت و افرادی قوت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اخبار فروشوں کے مسائل پیش کیے جن میں صحت کارڈ یا انشورنس کی فراہمی، بڑے شہروں میں اخبار مارکیٹوں کا قیام اور اخبار فروشوں کو محنت کشوں کی فہرست میں شامل کرنا شامل تھا۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی اخبار فروشوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے دور میں اخبار فروشوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے ازالے کے لیے سندھ حکومت عملی اقدامات کرے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اخبار فروش محنت کش ہیں اور سوشل سیکورٹی قوانین میں ترامیم کے بعد تمام محنت کشوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “اخبار فروش محنت کش ہیں، سندھ حکومت مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے گی: سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!