ڈی جی آئی ایس پی آر: معرکہ حق میں بھارت ایک بھی پاکستانی طیارہ نہ گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورے اترے

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ گرانے میں ناکام رہا، پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں اور چینی دفاعی پلیٹ فارمز نے بھرپور کارکردگی دکھائی۔

آئی ایم ایف: علاقائی کشیدگی معیشت کیلئے خطرہ، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس لگانے کی تجویز

غیر ملکی جریدے ’بلومبرگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی حقائق چھپانے یا اعداد و شمار میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی ہمیشہ اندرونِ ملک تیار کردہ ٹیکنالوجی اور مؤثر پلیٹ فارمز پر مرکوز رہی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی تھی کہ معرکۂ حق کے دوران بھارت کے 7 جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے-10 سی (J-10C) طیاروں نے بھارتی رافیل سمیت متعدد جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستانی ہتھیاروں اور چینی پلیٹ فارمز نے توقعات کے مطابق نتائج دیے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں چینی ساختہ زیڈ-10 ایم ای (Z-10ME) حملہ آور ہیلی کاپٹر بھی اپنے فضائی بیڑے میں شامل کیا ہے۔

مزید یہ کہ پاکستان چینی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ امریکی ایف-16 طیارے بھی استعمال کرتا ہے، جو ملکی دفاعی نظام کو مزید مضبوط اور متوازن بناتے ہیں۔

2 thoughts on “ڈی جی آئی ایس پی آر: معرکہ حق میں بھارت ایک بھی پاکستانی طیارہ نہ گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورے اترے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!