کمشنر کراچی کا ضلع ساؤتھ کا دورہ، پولیو مہم کی تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

کراچی (رپورٹر): کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ضلع ساؤتھ کا دورہ کرتے ہوئے پولیو مہم کے انتظامات اور اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر، وائس پریزیڈنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر: معرکہ حق میں بھارت ایک بھی پاکستانی طیارہ نہ گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورے اترے

کمشنر کراچی نے موقع پر اوپن میٹنگ میں پولیو مہم سے متعلق رپورٹ لی اور کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی کارکردگی انسدادِ پولیو کے حوالے سے قابلِ تعریف ہے۔

سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈیفنس اور کلفٹن کے عوام باشعور ہیں اور پولیو سے بچاؤ کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ 13 سے 19 اکتوبر تک جاری ملک گیر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔

کمشنر کراچی نے زور دیا کہ ہر بچہ ایک صحت مند اور پولیو سے محفوظ مستقبل کا حق رکھتا ہے، صرف دو قطرے ویکسین کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 10 07 at 6.33.05 PM 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!