رینجرز سندھ کی بڑی کارروائی لانڈھی و ابراہیم حیدری سے گٹکا ماوا فروش گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے منشیات اور گٹکا ماوا کی فروخت کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر لانڈھی ½ 3، بابر مارکیٹ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن میں چھاپے مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
کورنگی پولیس کی بڑی کارروائی سی پی او لسٹ میں شامل منشیات فروش گرفتار

گرفتار ملزمان میں محمد حسین خان ولد محمد شمیم، محمد شمیم خان ولد محمد جعفر خان اور محمد عمر قریشی ولد عبدالو احد قریشی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں سامان برآمد ہوا جن میں شامل ہیں:

2 عدد نائن ایم ایم پسٹل بمعہ میگزین و ایمونیشن

2 عدد موٹر سائیکل (بغیر کاغذات)

2200 کلو گرام چھالیہ

760 کلو گرام تمباکو

70 کلو گرام پان پتی مصالحہ

13 کلو گرام کتھا

2 عدد پلاسٹک مکسچر، ایک عدد ڈیجیٹل ویٹ مشین

2 عدد ڈی وی آرز، 4 عدد موبائل فونز اور نقدی

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ چھالیہ اور دیگر سامان کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ گرفتار ملزمان لانڈھی، بابر مارکیٹ اور ابراہیم حیدری کے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔

مزید بتایا گیا کہ محمد حسین دو ایف آئی آرز میں مطلوب تھا جبکہ محمد شمیم کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزمان کو اسلحہ، موٹر سائیکلوں اور برآمد شدہ سامان سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

رینجرز سندھ نے واضح کیا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم پیشہ اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے بارے میں اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن یا واٹس ایپ نمبر پر دیں۔ شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “رینجرز سندھ کی بڑی کارروائی لانڈھی و ابراہیم حیدری سے گٹکا ماوا فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!