آئی جی سندھ کی ہدایت پر ڈی آئی جی ایسٹ زون، ایس ایس پی کورنگی، ایس پی شاہ فیصل ڈویژن اور ایس ڈی پی او سعود آباد کی زیر نگرانی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کرائم جائزہ اجلاس زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور
ترجمان کے مطابق ایس ایچ او شوکت اعوان نے 6 اکتوبر 2025 کو پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت کے دوران کارروائی کی، جس میں سی پی او کی فراہم کردہ فہرست میں شامل ملزم کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھا۔ ملزم کی شناخت محمد راشد عرف بنگالی ولد عبداللہ بنگالی کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے درج ذیل برآمدگی عمل میں آئی:
(S#49) حشیش کیٹیگری B
(S#50) IC/Hashish کیٹیگری C
(S#54) گٹکا کیٹیگری B
52 گرام آئس
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 335/2025 بجرم دفعہ 9(2) 3 ترمیمی ایکٹ 2024 درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
