ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں کرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کا آمنا سامنا فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان زخمی گرفتار
اجلاس کے دوران ڈی آئی جی سی آئی اے اور تینوں زونز کے ڈی آئی جیز نے تفصیلی رپورٹس پیش کیں، جن میں جرائم کی شرح، پولیس اقدامات، مقدمات کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز شامل تھے۔
ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس میں پولیو مہم کی سیکیورٹی، مختلف اضلاع میں جرائم کی صورتحال اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں منشیات، گٹکا ماوا، اسٹریٹ کرائم، ہاؤس رابریز اور گاڑیوں کی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کومبنگ، اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کو مزید فعال بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔
