میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کا آمنا سامنا فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان زخمی گرفتار

میمن گوٹھ پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
شہیدِ ملت روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ایک ہلاک دو زخمی گرفتار

پولیس کے مطابق گشت پر مامور اہلکاروں کو دیکھتے ہی مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ یہ ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کی واردات کر کے فرار ہورہے تھے۔

جوابی کارروائی کے دوران پولیس نے تینوں ملزمان کو زخمی حالت میں قابو کرلیا، جن کی شناخت گلزار عرف صدیر، عبدالوحید اور فہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے تین پسٹل بمعہ ایمونیشن، ایک موٹرسائیکل 125 اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے روانہ کیا جارہا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.44.16 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.44.17 PM WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.44.17 PM 1

68 / 100 SEO Score

One thought on “میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کا آمنا سامنا فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان زخمی گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!