شہیدِ ملت روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ایک ہلاک دو زخمی گرفتار

ایسٹ زون کے تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں شہیدِ ملت روڈ بائیکو پمپ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات سیلاب متاثرین اور سیاحت کے فروغ پر گفتگو

پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت سکندر ولد عمر کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی گرفتار ملزمان میں عرفان ولد شاہنواز علی اور راشد علی ولد محمد علی شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، زیرِ استعمال موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی۔

ہلاک ملزم کی نعش اور زخمیوں کو ضابطے کی کارروائی اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.43.22 PM WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.43.23 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 06 at 4.43.23 PM 2

67 / 100 SEO Score

One thought on “شہیدِ ملت روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ایک ہلاک دو زخمی گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!