پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) کمیٹی کے تحت لیاری کے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد غریب اور کم وسائل رکھنے والے شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
بلوچستان کے علاقے کورکی میں جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک، مقامی قبائل کا بہادرانہ دفاع
کیمپ میں جنرل او پی ڈی مشاورت، جلدی امراض کی تشخیص، شوگر و کولیسٹرول ٹیسٹ اور مفت ادویات کی تقسیم جیسی سہولیات فراہم کی گئیں۔ صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہنے والے اس کیمپ سے تقریباً 500 افراد نے استفادہ کیا۔
پی این ایس سی کے اعلیٰ عہدیداران جن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سید جرار حیدر کاظمی، چیئرمین سی ایس آر کمیٹی کیپٹن مصطفیٰ کزل باش اور چیف فنانشل آفیسر سید ذیشان حیدر تقوی شامل تھے، سی ایس آر ٹیم کے ہمراہ کیمپ میں شریک ہوئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
مقامی افراد نے پی این ایس سی کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمی علاقے میں صحت عامہ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ پی این ایس سی نے واضح کیا ہے کہ ادارہ آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے اسی طرح کے اقدامات جاری رکھے گا۔

