آزاد کشمیر میں مذاکرات کامیاب مظاہرین گھروں کو روانہ وزیراعظم نے امن کی فتح قرار دیا

حکومت کے مذاکراتی وفد نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر میں مظاہرین اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں، تمام سڑکیں کھل گئی ہیں اور خطے میں امن قائم ہو گیا ہے۔ مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے بعد صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔
خضدار زہری میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مذاکراتی عمل کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی انفرادی و اجتماعی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی ہے، سازشیں اور افواہیں دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے۔

انہوں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ کشمیری عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی مفاد اور امن ہماری اولین ترجیح ہے، کشمیری عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومت پہلے بھی ان کے حقوق کی محافظ تھی اور آئندہ بھی رہے گی۔

یاد رہے کہ تین روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مواصلاتی بلیک آؤٹ کے باعث آزاد کشمیر کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ عوامی ایکشن کمیٹی اپنے مطالبات پر بضد تھی، تاہم مذاکرات کے ذریعے متعدد مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جبکہ بعض آئینی ترامیم سے متعلق معاملات پر عملدرآمد بعد میں کیا جائے گا

66 / 100 SEO Score

One thought on “آزاد کشمیر میں مذاکرات کامیاب مظاہرین گھروں کو روانہ وزیراعظم نے امن کی فتح قرار دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!