اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ عالمی شخصیات گرفتار دنیا بھر میں احتجاج

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی جانب جانے والے صمود فلوٹیلا پر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ منتظمین کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی مینڈیلا بھی شامل ہیں۔
Friday, 3rd October 2025

اسرائیلی فوج نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام منقطع کر کے انہیں اشدود بندرگاہ منتقل کیا، جہاں سے متعدد کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق ایک کشتی “میرینیٹ” اب بھی اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ “میکینو” غزہ کی حدود میں داخل ہو چکی ہے۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے کارروائی کے دوران واٹر کینن کا استعمال کیا اور درجنوں انسانی حقوق کے کارکنوں کو جیل میں ڈال دیا، جن میں 32 صحافی بھی شامل ہیں۔

اس واقعے کے خلاف یورپ، جنوبی امریکا اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ کئی شہروں میں ٹریفک معطل ہوگئی۔ کولمبیا نے اسرائیلی سفارتکار کو ملک بدر کردیا، اسپین اور بیلجیئم نے سفیروں کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا جبکہ ترکیہ نے اس کارروائی کو "قزاقی اور دہشتگردی” قرار دیا۔

اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور مختلف عالمی رہنماؤں نے اس اقدام کو "غیر قانونی” قرار دیتے ہوئے تمام کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ قافلہ 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا اور مختلف ملکوں کی کشتیاں اس میں شامل ہوئیں۔ اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کو غزہ کی حدود سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دور روک دیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ عالمی شخصیات گرفتار دنیا بھر میں احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!