سندھ حکومت کی ہدایت: این جی اوز اور دیگر تنظیمیں مقامی افراد کو روزگار میں ترجیح دیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — محکمہ سوشل ویلفیئر، حکومتِ سندھ نے صوبے میں کام کرنے والی تمام غیر سرکاری تنظیموں (INGOs، NGOs، CBOs اور دیگر) کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے بھرتی کے عمل میں سندھ کے مقامی افراد کو ترجیح دیں۔

کھارادر میں پولیس اور ڈکیتوں کا آمنا سامنا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک گرفتار، ساتھی فرار

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سندھ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ مقامی کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے اور صوبے کی معاشی ترقی میں عوام کا براہِ راست کردار بڑھ سکے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر سرکاری تنظیمیں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرکے عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیں۔ اس مقصد کے لیے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر عملدرآمد کروائیں اور کسی رکاوٹ یا مشکل کی صورت میں فوری طور پر محکمہ سوشل ویلفیئر کو آگاہ کریں۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام سندھ کے عوام کی معاشی و سماجی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور مقامی افراد کو بااختیار بنانے کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت کی ہدایت: این جی اوز اور دیگر تنظیمیں مقامی افراد کو روزگار میں ترجیح دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!