کھارادر میں پولیس اور ڈکیتوں کا آمنا سامنا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک گرفتار، ساتھی فرار

کراچی (کرائم رپورٹر) — ڈسٹرکٹ سٹی کے تھانہ کھارادر کی حدود میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

نارتھ ناظم آباد پولیس کی کارروائی، مضر صحت گٹکا ماوا فروش ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھارادر پولیس گشت پر موجود تھی اور دو ملزمان شہری سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت نعمان خان نیازی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے دو پستول بمعہ راؤنڈز اور شہری سے چھینی گئی رقم برآمد کرلی ہے۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عادی اور پیشہ ور مجرم ہے جو اس سے قبل بھی کئی بار جیل جاچکا ہے۔ اس کے خلاف درج مقدمات میں شامل ہیں:

  • مقدمہ نمبر 345/2023، دفعہ 23(I)A، تھانہ کلاکوٹ

  • مقدمہ نمبر 192/2024، دفعہ 392/397، تھانہ کھارادر

  • مقدمہ نمبر 193/2024، دفعہ 23(I)A، تھانہ کھارادر

  • مقدمہ نمبر 06/2025، دفعہ 392/397، تھانہ کھارادر

  • مقدمہ نمبر 07/2025، دفعہ 23(I)A، تھانہ کھارادر

  • مقدمہ نمبر 191/2011، دفعہ 302/324، تھانہ بغدادی

پولیس نے بتایا کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

One thought on “کھارادر میں پولیس اور ڈکیتوں کا آمنا سامنا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!