کراچی — ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کرائم ڈٹیکشن اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تھانہ جوہر آباد کے افسران اور جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
زبان بند اور ہاتھ توڑنے والا لہجہ مناسب نہیں، قمر زمان کائرہ کا ردعمل
ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ پولیس جوانوں کی محنت اور فرض شناسی کو سراہنے کے لیے حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے۔ اسی سلسلے میں آج تھانہ جوہر آباد کے افسران اور ملازمان کو کرائم ڈٹیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر CC-III کی مد میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مورال بلند رکھنے کی ترغیب دی اور کہا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کی بدولت جرائم کی روک تھام ممکن ہوئی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اہلکار اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت اور شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
