ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو کا سنگل ونڈو فسیلٹی کاؤنٹر کا دورہ، 99 فیصد بلڈنگ پلانز کی بروقت منظوری پر اطمینان

کراچی (یکم اکتوبر) — ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل حسین ہالیپوٹو نے ایس بی سی اے سنگل ونڈو فسیلٹی کاؤنٹر کا دورہ کیا اور وہاں جاری امور کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر اور ڈائریکٹر سنگل ونڈو فسیلٹی اسماء غیور بھی موجود تھیں۔

کرائم ڈٹیکشن اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام پر ایس ایس پی سینٹرل کا پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم

دورے کے موقع پر متعلقہ افسران نے ڈی جی ایس بی سی اے کو سنگل ونڈو فسیلٹی کے جدید طریقۂ کار، سہولیات اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ اب تک 14 ہزار 442 بلڈنگ پلانز جمع کرائے گئے جن میں سے 14 ہزار 83 کیسز کی منظوری دی گئی، جو کہ 99 فیصد کے تناسب سے ریکارڈ کامیابی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے تعمیراتی منظوریوں کے لیے سنگل ونڈو فسیلٹی کو شہریوں اور کاروباری طبقے کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت تعمیراتی صنعت اور تجارتی سرگرمیوں کی ترقی کی سمت اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ حکومت سندھ کے عوامی خدمت کے ویژن کے تحت تمام امور کو شفاف اور بروقت بنایا جائے، زیر التواء کیسز میں مطلوبہ شرائط جلد مکمل کرا کے منظوری دی جائے جبکہ کمزور کیسز کو قانونی اور پالیسی تقاضوں کے مطابق خارج دفتر کیا جائے۔

مزمل حسین ہالیپوٹو نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی کاوشوں اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے فراہم کی گئی اس جدید سہولت کے ثمرات کو اجاگر کرنے کے لیے ٹائم لائن اور شفافیت پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو کا سنگل ونڈو فسیلٹی کاؤنٹر کا دورہ، 99 فیصد بلڈنگ پلانز کی بروقت منظوری پر اطمینان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!