کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (KATI) کا خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے کاٹی کے نو منتخب صدر محمد اکرم راجپوت کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران پولیس حکام اور بزنس کمیونٹی کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس و تاجر برادری کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ شہر میں کاروباری سرگرمیوں کو محفوظ اور مستحکم ماحول فراہم کیا جا سکے۔
