صدر آصف زرداری کا چین کے 76ویں قومی دن پر مبارکباد کا پیغام

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ اور عوام کو مبارکباد دی اور خوشحالی و کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی، مشیر خزانہ خرم شہزاد

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی مزید مستحکم ہو رہی ہے، پاکستان کے عوام چین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی تعاون کے وژن کا حامی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ چین کی ترقی، اتحاد اور اختراع ایک شاندار سفر ہے جو قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حالیہ دورۂ چین سے باہمی روابط کے فروغ اور تعاون کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر مضبوط تعلقات پاکستان اور چین کی دیرپا شراکت داری کی اصل بنیاد ہیں۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “صدر آصف زرداری کا چین کے 76ویں قومی دن پر مبارکباد کا پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!