کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ریکارڈ اُتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ نے دن کے آغاز پر ایک ہزار پوائنٹس کی تیزی دکھاتے ہوئے 1 لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کی اور 1029 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 166522 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا۔
صدر آصف زرداری کا چین کے 76ویں قومی دن پر مبارکباد کا پیغام
تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان پیدا ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 238 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165255 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس نے پہلی مرتبہ 166 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کی تھی۔
