پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا جس میں ممبران، سیکریٹری اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت ای سی سی فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی مدت 2021 میں ختم ہوچکی ہے اور اس دوران 5 مرتبہ قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ الیکشن کمیشن اب تک 3 بار حلقہ بندیاں اور 2 بار الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کر چکا ہے جبکہ چھٹی مرتبہ قانون سازی پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد بار پنجاب حکومت کو مراسلے اور ملاقاتوں کے ذریعے آگاہ کیا گیا لیکن اب تک انتخابات کے انعقاد کے لیے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
سیکریٹری کے مطابق 2 جون 2025 کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈرافٹ لوکل گورنمنٹ قانون اسٹینڈنگ کمیٹی کے زیرِ غور ہے اور بجٹ سیشن کی وجہ سے مزید 3 ماہ درکار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے وقت دیا لیکن اب بھی کوئی پراگریس رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس صورتحال پر کمیشن نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کیس کی اگلی سماعت 8 اکتوبر 2025 کو مقرر کی گئی ہے۔ فل بنچ کیس سنے گا اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔
