استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت ای سی سی فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری

وزارت تجارت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمدات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ضروری ترامیم کر دی گئی ہیں، جس کے تحت درآمد صرف ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سے مشروط ہوگی۔
صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کیس اینٹی کرپشن کورٹ میں سماعت

وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 24 ستمبر کو اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی منظوری دی تھی۔

ای سی سی کے اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر صرف پانچ سال سے کم عمر گاڑیوں کو 30 جون 2026 تک درآمد کرنے کی اجازت ہوگی، جس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔

فیصلے کے مطابق ان گاڑیوں پر موجود کسٹمز ڈیوٹیز کے علاوہ 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی عائد ہوگی، جو 30 جون 2026 تک نافذ رہے گی۔ اس کے بعد یہ ڈیوٹی ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی اور 2029-30 تک مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت ای سی سی فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!