پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف کو قرض پروگرام پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی

وزارت خزانہ میں ہونے والی ملاقات میں پاکستانی وفد نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو قرض پروگرام کے تحت مقررہ اہداف پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس ملاقات غزہ امن منصوبہ زیر غور

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف کے وفد نے شرکت کی، جس کی قیادت پاکستان کے لیے مشن چیف نے کی۔ پاکستانی وفد نے مجموعی معاشی کارکردگی اور پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے تکنیکی مذاکرات 25 ستمبر کو شروع ہوئے تھے، تاہم وزیر خزانہ کی غیر موجودگی کے باعث باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج ہوا۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور حالیہ سیلاب کے بجٹ اہداف پر اثرات کا بھی جائزہ لے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے تمام اہم اہداف پورے کر لیے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد قرض کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 25 ستمبر کو آئی ایم ایف مشن چیف کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچا تھا تاکہ قرض پروگرام کے دوسرے جائزے پر بات چیت کی جا سکے۔ اس موقع پر آئی ایم ایف کے نمائندے ماہیر بینسی نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمٹ فنانسنگ کے پہلے جائزے پر بھی بات ہوگی، جب کہ ابتدائی مرحلے میں جنوری تا جون 2025 کا معاشی ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف کو قرض پروگرام پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!