ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کردیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
Monday, 29th September 2025

ایف بی آر کے مطابق صرف شدید مجبوری کی صورت میں کمیٹی کی منظوری سے زیادہ سے زیادہ 15 روز کی توسیع دی جاسکے گی، تاہم اس کے لیے لازم ہے کہ واجب الادا ٹیکس 30 ستمبر 2025 تک جمع کرا دیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے آئی آر ایس سسٹم کی سست روی سے متعلق خبریں درست نہیں، ایف بی آر کا آن لائن پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور بلاتعطل کام کر رہا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ نئے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرائے جا چکے ہیں جن کے ذریعے باآسانی ریٹرن جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو "لیٹ فائلر” قرار دیا جائے گا اور ان پر قانون کے مطابق جرمانے عائد ہوں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!