کراچی (اسٹاف رپورٹر) — تھانہ نیو کراچی پولیس نے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے A کیٹیگری کے خطرناک ملزم اور اس کی خاتون ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گرفتار افراد ریپیٹ آفینڈرز ہیں اور ان کے قبضے سے آئس برآمد ہوئی ہے۔
آفاق احمد: قوم کو دوبارہ تقسیم نہیں ہونے دیں گے، زمینیں بھی بچائیں گے — مہاجر اکابرین سے عہد
پولیس ترجمان کے مطابق ایف آئی آر نمبر 645/2025 نارکوٹکس ایکٹ 2024 کی دفعہ 9(2)2 کے تحت درج کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمران عرف لنگڑا ولد جمعہ اور آمنہ زوجہ میکائل کے نام سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزم عمران کے قبضے سے 25 گرام جبکہ ملزمہ آمنہ کے قبضے سے 24 گرام آئس برآمد ہوئی۔
پچھلا مجرمانہ ریکارڈ
پولیس کے مطابق عمران عرف لنگڑا کا تعلق خطرناک منشیات فروشوں کے گروہ سے ہے اور اس کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں:
-
ایف آئی آر نمبر 765/2021 (دفعہ 6/9-B)،
-
ایف آئی آر نمبر 834/2021 (دفعہ 6/9-C)،
-
ایف آئی آر نمبر 78/2023، 328/2023، 502/2024، 131/2025 اور 512/2025 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت تھانہ نیو کراچی میں درج مقدمات شامل ہیں۔
اسی طرح ملزمہ آمنہ زوجہ میکائل کے خلاف بھی ایف آئی آر نمبر 278/2023 دفعہ 6/9-B کے تحت مقدمہ درج ہوچکا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلائی جائے گی۔
