لکی مروت آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج ہلاک کر دیے

لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک) — خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

One thought on “لکی مروت آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج ہلاک کر دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!