کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر قائد اور سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

داعش خراسان کا کمانڈر محمد احسانی مزار شریف میں ہلاک

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح 29 تا 30 ستمبر کے دوران عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، سانگھڑ، جامشورو اور مٹیاری میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ آندھی اور بارش متوقع ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان بحرِ عرب کی جانب بڑھ رہا ہے، جو زیریں سندھ، جنوبی سندھ اور کراچی سمیت ساحلی پٹی پر اثر انداز ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ سسٹم انڈین گجرات سے بحیرہ عرب میں داخل ہوگا جس کے دوران سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے۔

ادارے کے مطابق کراچی میں اس وقت گرمی کی لہر برقرار ہے اور 30 ستمبر کو شدید گرمی کے بعد دوپہر یا شام کے وقت گرج چمک کے بادل برس سکتے ہیں۔ پیر، منگل اور بدھ کے روز بھی گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ مرطوب اور بھاری موسم شہریوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!