داعش خراسان کا کمانڈر محمد احسانی مزار شریف میں ہلاک

مزار شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) — افغانستان کے شہر مزار شریف میں داعش خراسان کا اہم کمانڈر محمد احسانی عرف انوار ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تاجک نسل سے تعلق رکھنے والا احسانی 2022 میں پشاور کے کوچہ رسالدار میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مرکزی سہولت کار تھا، جس میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔

سچل پولیس کی بڑی کارروائی سرائیکی ڈکیت گروہ کے چار کارندے گرفتار متعدد وارداتوں کا انکشاف

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ احسانی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے تاجک خودکش بمباروں کو لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار تھا۔

خیال رہے کہ ستمبر 2025 میں خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش خراسان کے تین دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔ ماہرین کے مطابق افغانستان میں کمزور علاقائی کنٹرول کے باعث داعش خراسان اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “داعش خراسان کا کمانڈر محمد احسانی مزار شریف میں ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!