سچل پولیس کی بڑی کارروائی سرائیکی ڈکیت گروہ کے چار کارندے گرفتار متعدد وارداتوں کا انکشاف

ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او سچل امین کھوسو نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران ہاؤس رابری میں ملوث سرائیکی ڈکیت گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
کراچی نارتھ ناظم آباد میں منشیات کا اڈہ بے نقاب دو ملزمان گرفتار لاکھوں کی منشیات برآمد

پولیس کے مطابق ملزمان نے 24 جولائی 2025 کو کیپیٹل ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 میں شہری سید شاہ رخ مہدی اور ان کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے تھے، جس کا مقدمہ الزام نمبر 1168/2025 تھانہ سچل میں درج کیا گیا تھا۔ اسی گروہ نے 27 اگست 2025 کو الحراء سٹی اسکیم 33 میں ایڈووکیٹ سجاد حمید کو بھی اہل خانہ سمیت یرغمال بنایا اور قیمتی سامان لوٹ لیا، جس کا مقدمہ الزام نمبر 1390/2025 درج کیا گیا۔

ایس ایچ او امین کھوسو کے مطابق پولیس نے تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے چار کارندے — جاوید عرف جیدا، محمد موسیٰ عرف کمانڈو، ابوبکر عرف بکر اور بلال — کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مہینے میں چار سے زائد وارداتیں کرنے کے بعد لوٹا ہوا سامان اپنے گاؤں (رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور بھکر) میں بیچا کرتے تھے۔ مزید یہ کہ ان کا ایک ساتھی بطور سہولت کار مختلف سوسائٹیز میں گارڈ کی نوکری کے دوران گھروں کی ریکی کرتا اور واردات میں شامل ہوتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں — گلشنِ اقبال، سہراب گوٹھ، سچل اور سپر ہائی وے — میں درجنوں ہاؤس رابریز کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ اور لوٹا گیا سامان برآمد کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

65 / 100 SEO Score

2 thoughts on “سچل پولیس کی بڑی کارروائی سرائیکی ڈکیت گروہ کے چار کارندے گرفتار متعدد وارداتوں کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!