کراچی نارتھ ناظم آباد میں منشیات کا اڈہ بے نقاب دو ملزمان گرفتار لاکھوں کی منشیات برآمد

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) اور اسپیشل برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد مجاہد کالونی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔
حیدر عباس رضوی کراچی کی بگڑی صورتحال پر شدید تشویش فوریجنگی بنیادوں پر اسٹریٹجک ماسٹر پلان نافذ کیا جائے

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زاہد اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چھاپے کے دوران دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ اڈہ روزانہ لاکھوں روپے کی منشیات فروخت کا مرکز تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 09 27 at 8.12.09 PM 1

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی نارتھ ناظم آباد میں منشیات کا اڈہ بے نقاب دو ملزمان گرفتار لاکھوں کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!