رضویہ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کا مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

کراچی: سینٹرل پولیس کا رضویہ کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق یہ مقابلہ ندی کنارے صابرہ گوٹھ، گلبہار کے علاقے میں پیش آیا۔

کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب کا مؤثر نظام بنانے کی ہدایت، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالطیف ولد علی بخش کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ فرار ہونے والے ملزم کا نام عبدالرحمان بتایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوا ہے۔ زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

One thought on “رضویہ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کا مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!