کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سن گرو رینیوایبل انرجی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر تانگ اور چائنا سوزن گروپ کے چیئرمین مسٹر تیان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایئر پورٹ پولیس کی بڑی کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ سندھ توانائی کے شعبے میں خودکفیل صوبہ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین ٹیکنالوجی مستقبل کی اہم ضرورت ہے اور سندھ میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
سَن گرو رینیوایبل انرجی کے حکام نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ کمپنی کے ایم ڈی کے مطابق سن گرو کی عالمی مارکیٹ میں قدر 40 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔
چائنا سوزن گروپ کے چیئرمین مسٹر تیان نے کہا کہ وہ سندھ میں سولر پینلز کی تیاری اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میں سندھ حکومت اور کمپنی کے درمیان گرین انرجی منصوبوں پر مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
