کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 8 اسٹریٹ کرمنلز، ایک منشیات فروش، چار گٹکا ماوا فروش اور ایک مفرور شامل ہے۔
گورنر سندھ سے چینی توانائی کمپنی کے وفد کی ملاقات، سندھ میں گرین انرجی منصوبوں پر تعاون پر اتفاق
کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے تین پستول بمعہ ایمونیشن، 836 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، 114 کلو چھالیہ، 24 گرام آئس، تین موٹر سائیکلیں، ایک کار، دو موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتاریاں گلستانِ جوہر، فیروز آباد، بریگیڈ، سولجر بازار، مبینہ ٹاؤن، سچل اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں سے عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے تحقیقاتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کاشف، محمد ارشد، محبوب احمد، ایاز علی، محمد سعید، شانی مسیح، کاشف، عثمان، وسیم، محمد سلمان، اسامہ، نبیل، شاہزیب، غلام مصطفیٰ اور خانو خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
