برطانیہ: غیرقانونی تارکین کی نگرانی کے لیے کیئر اسٹارمر کا ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ پلان اعلان

لندن — برطانوی وزیر اعظم کیئرسٹارمر نے ملک میں غیرقانونی تارکین وطن پر قابو پانے کے لیے ایک نیا جامع منصوبہ متعارف کروا دیا ہے۔ اعلان کے مطابق برطانیہ کے تمام بالغ قانونی رہائشیوں کو ایک ڈیجیٹل شناختی کارڈ (بریٹ کارڈ) جاری کیا جائے گا جو ملازمت حاصل کرنے اور کرایہ پر مکان لینے کے لیے لازمی قرار دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا بیانیہ کیس: فلک جاوید سے تحقیقات کا آغاز، جسمانی ریمانڈ عدالت میں چیلنج

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارڈ مفت فراہم کیا جائے گا اور اسے ایک مرکزی ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جس کے ذریعے رہائشی حیثیت کی تصدیق آسان اور تیز رفتار ہو سکے گی۔ بہرحال، حکام نے واضح کیا ہے کہ منصوبے کا مقصد قانونی رہائشیوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی درست شناخت اور ان کے خلاف مناسب کاروائی ممکن بنانا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نظام کے تحت محنت اور رہائش کے شعبوں میں بھرتی اور لین دین میں شفافیت آئے گی جبکہ سرکاری اور غیرسرکاری ادارے رجسٹرڈ شناخت کے ذریعے سروسز فراہم کریں گے۔ حکومت نے کہا ہے کہ اس اقدام سے سرحدی انتظام، داخلہ پالیسی اور قومی سیکیورٹی بہتر ہونے کی توقع ہے، تاہم انسانی حقوق کے گروپس اور سول سوسائٹی کی ممکنہ تشویشات اور پرائیویسی تحفظات کو دور کرنے کے لیے مشاورت بھی جاری رکھی جائے گی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “برطانیہ: غیرقانونی تارکین کی نگرانی کے لیے کیئر اسٹارمر کا ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ پلان اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!