لاہور (اسٹاف رپورٹ) — پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے اور پبلک و پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے نئی ایڈمشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔
بھارتی فضائیہ نے مگ 21 طیارے ہمیشہ کے لیے گراؤنڈ کر دیے
فیصلے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کے تحت 10 ہزار ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالج کی فہرست میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تہائی فیس جمع کرانا ہوگی، بعد ازاں میرٹ لسٹ کے مطابق متعلقہ کالج کو یہ فیس ٹرانسفر کر دی جائے گی۔
مزید برآں پرائیویٹ اسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ٹرینی ڈاکٹرز کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے شعبہ جات میں اسپیشلائزیشن کے لیے بھیجا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال میں پہلی کامیاب انجیو پلاسٹی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے میو اسپتال میں ابلیشن سینٹر کے علاج کے لیے فول پروف اور شفاف نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر اسپتال میں غریب مریض کو مفت علاج کی سہولت ملنی چاہیے اور کینسر کے مریضوں کا علاج حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
