نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) — بھارتی فضائیہ نے آخرکار مگ 21 طیاروں کو مستقل طور پر گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارے 63 برس تک ایئر فورس کا حصہ رہے تاہم اب ان کی پرواز ہمیشہ کے لیے بند ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کو اس اقدام کے بعد طیاروں کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مگ 21 طیاروں کو بھارت میں آئے روز حادثات کے باعث "اڑتا ہوا تابوت” بھی کہا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف 2019 اور 2025 کی فضائی جھڑپوں میں مگ 21 پاکستانی شاہینوں کے سامنے کاغذی جہاز ثابت ہوئے اور دونوں مواقع پر بھارت کو شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔