تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کچھ سیاسی پارٹیاں ناکامی کے باعث انتخابات ملتوی کرانے کی شازشیں کر رہی ہیں،صائمہ ندیم
ا ستحکام پاکستان پارٹی کسی صورت انتخابات ملتوی نہیں ہونے دے گی،سابق رکن قومی اسمبلی
8فروری 2024کو لوگ عقاب پر مہر لگا کر استحکام پاکستان پارٹی کو کامیاب کرائیں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی سندھ کی صدر ویمن ونگ اور سابق ایم این اے صائمہ ندیم نے پارٹی میں شمولیت اختیا ر کرنے والی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائدکراچی گزشتہ کئی برسوں سے بنیادی مسائل کا شکار ہے،عوام کے پاس پینے کا صا ف پا نی تک موجود نہیں ہے۔
حکمران منتخب ہوکر آتے ہیں عوام کے حق پر ڈاکہ مار کر اپنی جیبیں بھر کر چلے جاتے ہیں۔لیکن اس باراستحکام پاکستان پارٹی ایسا کچھ نہیں ہونے دے گی۔ سندھ کی عوام کا جو حق ہے وہ اسے ضرور ملے گا۔استحکام پاکستان پارٹی 8فروری کو انتخابات جیت کر عوامی پارٹی ہونے کا حق ادا کرے گی۔شہر قائد ملک کو 70 فیصد سے زائد ریوینیو کما کر دینے والاشہر ہے۔عوام کیلئے نہ تو کوئی ٹرانسپورٹ کا مناسب نظام موجود ہے اور نہ ہی کوئی اسے دیکھنے اور پوچھنے والا ہے۔کچھ سیاسی پارٹیاں اپنی ناکامی کے باعث انتخابات ملتوی کروانے کی شازشیں کر رہی ہیں۔لیکن ا ستحکام پاکستان پارٹی کسی صورت انتخابات ملتوی ہونے نہیں دے گی۔
پورے پاکستان سے لوگ قافلے کی صورت میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ لوگ ماضی کے حکمرانوں کو آزماچکے ہیں۔ماضی میں کسی سیاسی جماعت نے عوام کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ عوام کا اعتماد اب صرف استحکام پاکستان پارٹی پر ہے۔8فروری 2024کو لوگ عقاب پر مہر لگا کر استحکام پاکستان پارٹی کو کامیاب کروائیں گے۔عوام کوعلم ہے کہ ان کے مسائل صر ف استحکام پاکستان پارٹی ہی حل کرسکتی ہے۔
جاری کردہ
سید شعیب مسعود
0300-2812068
میڈیا کوآرڈینیٹر
سابق ایم این اے اورصدر ویمن ونگ سندھ استحکام پاکستان پارٹی
