کراچی (کورٹ رپورٹر) — انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں مجرم سلیم کو 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے دستی بم، آوان لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سے تعلق کا اعتراف بھی کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ 2012 سے 2014 کے درمیان تین مرتبہ بھارت گیا تھا۔
جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سخت فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی اور فوری طور پر اسے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
