مریم نواز کا پیپلزپارٹی حکومت کی کارکردگی پر سوال — "سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنماؤں کو سمجھائیں”

ڈیرہ غازی خان (اسٹاف رپورٹر) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ "سندھ کا کیا حال ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، بلاول اپنے رہنماؤں کو سمجھائیں”۔ وہ ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر کرائم میٹنگ، ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی کی جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کی ہدایت

مریم نواز نے کہا کہ بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 10 ہزار روپے ملتے ہیں، لیکن ہم جس کا گھر گراتے ہیں اسے 10 لاکھ روپے معاوضہ دیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں اعلان کیا کہ جنوبی پنجاب میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں سینٹرل یا ساؤتھ نہیں بلکہ پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بار بار پنجاب کا نام لے کر لکیر کھینچنے کی بات کی جارہی ہے، جو جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں انہیں بھی اقتدار ملا لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “مریم نواز کا پیپلزپارٹی حکومت کی کارکردگی پر سوال — "سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنماؤں کو سمجھائیں”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!