وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

نیویارک (نمائندہ خصوصی) — وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور گرم جوشی کے ماحول میں ہوئی۔

کراچی میں کمشنر کی ہدایت پر منشیات کے عادی افراد اور بھیکاریوں کے خلاف آپریشن، 27 گرفتار

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی جن میں تجارت، علاقائی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینا شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، باہمی عزت و رواداری، اعتماد اور علاقائی ترقی جیسے مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے اور پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!