ترجمان کے مطابق، آپریشن کے دوران 27 افراد کو گرفتار کرکے کورنگی زمان ٹاؤن تھانے منتقل کیا گیا۔ گرفتار افراد میں ہیروئنچی، منشیات کے عادی اور بھیکاری شامل ہیں۔
کمشنر نے بتایا کہ تھانے سے تمام افراد کو ایدھی سینٹر برائے ری ہیب منتقل کیا جائے گا تاکہ انہیں علاج و بحالی کے بعد معاشرے کے لیے دوبارہ کارآمد شہری بنایا جا سکے۔
سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان اور نفسیاتی مسائل ایک سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحالی کے بعد یہ افراد مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے، جو نہ صرف ان کی زندگی بلکہ معاشرے کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔