کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 23 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 اسٹریٹ کرمنلز، 1 منشیات فروش اور 5 گٹکا ماوا فروش شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1 رائفل، 1 ایم پی 5، 6 پستول بمعہ ایمونیشن، 304 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، 230 گرام چرس اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔
یہ گرفتاریاں تھانہ گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، بہادر آباد، فیروز آباد، سولجر بازار، مبینہ ٹاؤن اور سچل کے علاقوں میں کی گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں عمران، فیصل، محمد عمران، حیدر علی، ذیشان، محمد محسن، سانول، افتخار، عمیر شاہ، کلیم اللہ، رفاقت، عمیر، فاطمہ، معشوق علی، خالد حسین، سلمان خان، فیضان فاروق، سید سلمان علی، محمد ماجد، عمران، رضا محمد، دانیال حسین اور ذوالقرنین شامل ہیں۔
