اے این ایف کا کریک ڈاؤن: تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں کارروائیاں، 5 گرفتار، 63 کلو کے قریب منشیات برآمد

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔ تین مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 62.989 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔

سندھ حکومت کی سخت کارروائی: بھاری گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ، عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام لازمی قرار

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور رنگ روڈ کے قریب کارروائی کے دوران 2 ملزمان سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ منشیات تعلیمی اداروں کے طلباء کو فروخت کرتے تھے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے 1.5 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

اسی طرح حیدرآباد میں مسافر بس میں سوار 2 افراد کے سامان سے پیپر رولرز میں چھپائی گئی 57.6 کلوگرام چرس پکڑی گئی، دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف نے تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 09 24 at 7.16.07 PM WhatsApp Image 2025 09 24 at 7.16.08 PM WhatsApp Image 2025 09 24 at 7.16.09 PM WhatsApp Image 2025 09 24 at 7.16.09 PM 1 WhatsApp Image 2025 09 24 at 7.16.10 PM

71 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا کریک ڈاؤن: تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں کارروائیاں، 5 گرفتار، 63 کلو کے قریب منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!