کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد، 23 ستمبر 2025 — کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پائیدار دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ تربیت، فضائی مشقوں اور ہوا بازی کی صنعت میں مزید تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ضلع کیماڑی میں جیکسن پولیس کی کارروائیاں، گٹکا سپلائی و فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے بحرینی کمانڈر کو پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جن میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور تربیتی شعبے کی تشکیل نو شامل ہے۔ ایئر چیف نے کہا کہ ان اقدامات سے فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور ملٹی ڈومین وارفیئر میں تکنیکی برتری حاصل ہوگی۔

ایئر چیف نے مزید کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان مذہبی اور تاریخی روابط دیرینہ ہیں، جنہیں دفاعی شعبے خصوصاً تربیت اور مشترکہ مشقوں میں تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور اس کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور غیر معمولی حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے تربیتی شعبے میں تعاون کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!