کراچی، 23 ستمبر 2025 — ضلع کیماڑی میں تھانہ جیکسن پولیس نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا سپلائی اور فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کارروائیاں ایس ایچ او تھانہ جیکسن انسپکٹر ایاز خان کی سربراہی میں کی گئیں۔
لاہور میں چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کی میڈیا بریفنگ
ترجمان پولیس کے مطابق پہلی کارروائی مسان روڈ کیماڑی پر عمل میں لائی گئی جہاں موٹر سائیکل سوار گٹکا سپلائرز شفیع اللہ اور خالد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے تین بوریوں میں 2800 عدد مضحر صحت گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئیں۔
دوسری کارروائی جنگل شاہ روڈ پر کی گئی جہاں پولیس نے گٹکا فروشوں عبدالرشید اور وحید اللہ کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 60 عدد گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد کیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

